۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
ایس ایس پی پنجاب پولیس

حوزہ/ سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے ایس آپریشن رائے مظہر صاحب کی صدارت میں قومی امن کمیٹی ضلع راولپنڈی کا ہنگامی اجلاس۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،راولپنڈی/ سانحہ سیالکوٹ کے حوالے سے ایس ایس پی پنجاب پولیس رائے مظہر صاحب کی صدارت میں قومی امن کمیٹی ضلع راولپنڈی کا ہنگامی اجلاس عمل میں آیا۔ جسمیں بڑھتی ہوئی فرقہ واریت ،وائلیشن ،دہشت گردی،مذہبی تعصب اور بالخصوص سیالکوٹ کے دلخراش واقعہ پر اظہار افسوس کیا گیا۔

اس سانحے کی تمام علماء و مشائخ نے بھرپور مذمت کی۔ ایس ایس پی رائے مظہر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مظلومانہ موت مرنے والا، غیر ملکی باشندہ تھا، جسکی جان مال کی حفاظت ریاست سمیت ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری تھی اور وہ بیچارا ہماری زبان تک سے واقف نہ تھا نہ ہم اسکی زبان سے واقف تھے تو کیونکر اس نے گستاخی کی؟ اور اگر گستاخی کی بھی تو آپ کو سمجھ کیسے آئی کہ یہ گستاخی کررہا ہے ؟ ایس ایس پی صاحب نے تمام جید علماء کرام کے مشورے سے امن و امان کے قیام کے حوالے سے تجاویز لیں۔

اجلاس میں تمام مکاتب فکر کی نمائندگی موجود تھی صدر شیعہ علماء کونسل ضلع راولپنڈی اور رکن قومی امن کمیٹی حجت الاسلام و المسلمین علامہ کوثر عباس قمی صاحب کی طرف سے اجلاس میں شرکت اور ترجمانی حجت السلام علامہ آغا سید علی بنیامین نقوی نے کی۔

آغا سید علی بنیامین نقوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا اسلام امن و سلامتی کا دین ہے سانحہ سیالکوٹ انتہائی دلخراش واقعہ ہے اور اس پر پوری قوم غمگین ہے آغا سید علی بنیامین نقوی نے کہا کہ ہم حکومت وقت سے اور اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ایسے درندہ صفت انسانوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے جو قانون اپنے ہاتھ میں لے کر لاقانونیت کا بازار گرم کیے ہوئے ہیں انسے آئینی ہاتھوں سے نمٹا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی گھناؤنی حرکت نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل بھی سیالکوٹ میں دو بھائیوں کا لرزہ خیز قتل ہو چکا ہے اگر ان قاتلوں کو عبرت ناک سزا دی جاتی تو یہ سانحہ رونما نہ ہوتا۔ علامہ موصوف نے کہا کہ ہم سری لنکن باشندے کے قتل کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور اس نوجوان کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہیں۔

آخر میں ضلع راولپنڈی کی امن کمیٹی میں شامل تمام مکاتب فکر کے علماء کرام نے ایس ایس پی صاحب کی اپیل پر "اسلام سلامتی کا مذہب ہے" کے عنوان پر دس دس سیکنڈ کا ویڈیو پیغام ریکارڈ کرایا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .